یو۔کے نیوز

ضیاء الامہ سنٹر میں اہم ترین بین المذاہب افطا ر عشائیہ کا اہتمام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہرسے ) ضیاء الامہ سنٹر میں ایک اہم ترین بین المذاہب افطا ر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں برطانوی افواج یعنی رائل نیوی اور رائل آرمی کے علاوہ ڈپٹی لا رڈ لفٹینیٹ ، مقامی کونسلر زاور مختلف پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کی حامل شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔یہ افطا ر عشائیہ عظیم روحانی درسگاہ و خانقاہ بھیرہ شریف کے سجا دہ نشین اورچیئرمین ضیاء الامہ فا ئو نڈیشن پیر محمد امین الحسنات شاہ کی ہدایا ت پر انعقاد پذیر ہوا جسکی میزبانی کے فرائض امام شاہد تمیز انچارج ضیاء الامہ سنٹر نے سرانجا م دیے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی لارڈ لفٹینیٹ ویسٹ مڈلینڈز بیورلے لینڈزے او بی ای ، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری، کونسلر ایوان موسکیٹو سا بق ڈپٹی کرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز ، پاسٹر ڈک جونسن، لیفٹینیٹ کما نڈر سوزان لینچ رائل نیوی نیول ریجنل ہیڈ کوارٹر ویلز اینڈ ویسٹرن انگلینڈ ، پیٹی آفیسر فریڈ پیری رائل نیوی نیول ریجنل ہیڈ کوارٹر ویلز اینڈ ویسٹرن انگلینڈ ، میجر اینڈی جونسن کمیونٹی لیئزن آفیسر رائل برٹش آرمی ویسٹ مڈلینڈز ہیڈ کوارٹر بریگیڈ ، ما رٹین لیور مور ایم بی ای چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ڈی ٹی آئی ، پاسٹر اجمل چغتائی ، پاسٹر ریورن مارک لیٹمین نیو ٹیسٹامنٹ چرچ آف گاڈ ، ڈاکٹر پیارا سنگھ بھوگل برمنگھم کونسل آف فیتھ ، عبد اللہ رحمن سی ای او بالسل ہیتھ فورم ، کلیم حسین آکسفورڈ فا ئو نڈیشن ویسٹ مڈلینڈز ، ٹونی ایڈمز چیئر این یو جے برمنگھم و کوونٹری ، رضیہ طا رق ہدایت چیئر پرسن ہمائیہ ہیون ، جولی بلیک مین ، ذوبیہ ہدایت ، سسٹر ڈیسیمیل ، سوزن آسٹن ، حافظ محمد عاصم ، رانا ناصر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر امام شاہد تمیز کا کہنا تھا کہ روزہ محض کھا نے پینے کی اشیاء سے رکنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ تو اپنے آپ کو چغل خو ری ، غیبت ، جھوٹ ، فریب بدیانتی اور ہر برائی سے بھی روکے رکھنے کا نام ہے ۔ انہو ں نے کہا انسان کی ایک مخصوص وقت کے لیے بھوک اور پیاس اسے اردگرد رہنے والو ں کی تنگدستی اور افلاس کا احساس بھی دلا تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام انتہا پسندی دہشتگردی اور بدامنی کی ہر لحظہ مذمت کرتا ہے ۔ آج ایک سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں آلہ کار بنتے ہیں نام نہا د مسلمان ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کا تو بس یہی پیغام ہے کہ جس نے ایک نا حق کو قتل کیا گو یا اس نے پو ری انسانیت کو قتل کیا اور جس نے کسی ایک انسان کی جا ن بچائی گویا اس نے پو ری انسانیت کو بچایا ۔ اس عملی فکر اور نظریہ کو آج حقیقی طور پر اپنا نے کی ضرورت ہے ۔ اسلام کا فلسفہ امن پو رے عالم کے لیے امن و محبت اور رواداری کا باعث بنتا ہے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ روزہ ہمیں دوسرے کھانے پینے سے محروم افراد کی مدد اور ان کے کام آنے کا بھی درس دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ روزہ جہا ں خالق و مالک کے قرب کا مظہر ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی پیدا کردہ مخلوقات سے بھی حسن سلوک اور محبت کا درس دیتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker