یو۔کے نیوز

ہیکنی گیرج ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر کمیونٹی رہنمائو ں کا لیبر پارٹی کے امیدوار شون سائمن کی حما یت کا اعلان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) میٹر و میئر ویسٹ مڈلینڈز لیبرپارٹی کے امیدوار شون سائمن کی سپورٹ میں ایک اہم تقریب مقامی ہال میں انعقا د پذیرہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض راجہ محمد امین جے پی ایم بی ای نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر ہیکنی گیرج مقامی ٹیکسی ڈرائیورز کی تنظیم اور دیگر کمیونٹی رہنما ئو ں نے شون سائمن کی بھرپور حما یت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پرلیا قت علی ، رضیہ طا رق ہدایت، ہمائیہ ہیون، محمد ظہور، راجہ محمد حلیم، مویو، معین قاضی، راجہ افتخار، محمد بشارت، بیری کیلے، صیم سنکر، ڈینس جیمز، سجا د حسین، منور حسین، حبیب رحمان، محمد اشفاق، کین اشر، فاروق، حاجی طارق، ارشد ، مظفر، سجا دحسین، بیری کیلے، نورا گراہم، محمد شفیق، اشرف محمد، اخلا ق احمد، راجہ عظیم خان، راجہ عارف خان، عبد الحمید، محمد شریف، راجہ افتخار، جولی بلیک مین، نائلہ ملک، عفت میر، سائزہ بٹ ، سیمہ علی، رخسانہ بیگم، نینا کلارک، شارون لینچ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس مو قع پر مقررین کا کہنا تھا کہ برمنگھم کو مضبوط بنا نے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ۴ مئی کو امیدوار برائے میٹر و میئر ویسٹ مڈلینڈز شون سائمن کی جیت کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ متوسط اور مزدور طبقے کی نما ئندگی کا حق درحقیقت لیبر پارٹی ہی رکھتی ہے ۔ ہمیں نہ صرف مقامی سطح پر ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے بلکہ ۸ جون عام انتخابات میں بھی لیبر کی حکومت بنوانے میں بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔ انہو ںنے کہاکہ سب سے زیادہ اس بات پر توجہ دی جا ئے کہ اپنے عزیز و اقرباء دوست احباب اور اردگرد رہنے والو ں کو۴ اور ۸ جون کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے متحرک کیا جا ئے ۔ اس موقع پر امیدوار برائے میٹر و میئر ویسٹ مڈلینڈز شون سائمن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ممبران موجودہ مقامی انتخابات میں میری مدد کریں تو کامیاب ہو نے کے بعد اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا ئو ں گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker