ورلڈ نیوز

سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد بزمی خالق حقیقی سے جا ملے

پاکستان (سپیشل رپورٹ )سینئر صحافی راشد بزمی کے چھوٹے بھائی،فوٹو جرنلسٹ طارق بزمی،متین بزمی کے والد گرامی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد بزمی جو کئی ماہ سے دل کے عارضہ میں مبتلاتھے گذشتہ روز انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ چمن شاہ قبرستان میں ادا کی گئی ،سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد بزمی تقریبا عرصہ 30سال سے روز نامہ جنگ سے منسلک رہے، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں سرپرست اعلیٰ ،چیئرمین،صدر،جنرل سیکرٹری ،ڈسٹرکٹ بار کے اعزازی ممبر اورنائب صدرآل پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدوں پر فائض رہے،وہ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی رحم دل اور شفیق شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے ہردور میں عوامی مسائل کے حل اور ر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کیا،نماز جنازہ میںممبر صوبائی اسمبلی حاجی عبدالروف مغل،اے سی سٹی میاں عتیق الرحمن، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید عمران حیدر ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب طارق منیر بٹ،سابق صدر حافظ شاہد منیر،کاشف صابرخاں، جنرل سیکرٹری پریس کلب تنویراحمدبٹ،ڈاکٹرعمرنصیر،اعظم بٹ،راجہ حبیب،شفقت عمران ،چیئرمین فوٹو جرنلسٹ آفتاب رضوی،صدرمحمد لطیف بٹ، محمدعارف قریشی ،جنرل سیکرٹری آصف ریاض،سابق صدرخرم شہزدا،محمدفاروق،عبدالخالق،فیاض احمد،الیاس چوہان،محمدارشد،شہبازصدیقی،رانا محسن،سفیان بٹ،فاروق عارف ،یاسرجٹ،راشد کھوکھر،سکندر حیات،سلمان شیخ،عابد بٹ،محمد جمیل،ذوالفقار زمان،محمدعلی بٹ، عام لوگ پارٹی پاکستان کے چیئرمین حکیم نسیم صادق،مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ناصر کھوکھر،چیئرمین عامر اکرام بٹ، پیرقاری اشرف شاکر،فیصل مغل،امتیاز اعوان،محمد عثمان سمیت دیگر صحافتی ،وکلا،سیاسی،سماجی و کارباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میںمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker