یو۔کے نیوز

پاکستان اور برطانیہ کی سا لمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک اہم تقریب قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں انعقا د پذیرہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر برطانوی افواج محکمہ پولیس اور دیگر اہم شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر برٹش آرمی آفیسر میجر نوید محمد ، پولیس سپرٹینڈنٹ ویسٹ مڈلینڈز باسط جا وید، سا بق کونسلر نجمہ حفیظ ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، ڈاکٹر جعفر قریشی ، بیرسٹر محمد طیب، ماسٹر عبد الطیف ، میا ں عمر بنیا مین ، پاسٹر اجمل چغتائی ، افضال چغتائی ، محمد اعجا ز صدیقی، فا روق خان، علامہ مدنی، ڈاکٹر شوکت خان، سید محمد علی ، محمد آفتاب ، لیا قت علی ،راجہ فیا ض ، غضنفر محمود ، حنیف محمداور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن اس روز ہمیں اپنا احتساب کرتے ہو ئے بہتر حال اور روشن مستقبل کی طرف گا مزن ہونا پڑے گا ۔ انہو ںنے کہاکہ برطانیہ میں موجود تا رکین وطن پاکستانیو ں کو چاہیے کہ وسائل سے استفادہ کرتے ہو ئے اپنے وطن عزیز کا مثبت تا ثر دنیا تک پہنچائیں ۔ انہو ں نے حالیہ لندن میں دہشتگردی کی کا روائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنی اخلا قی اور قومی ذمہ داری پو ری کرتے ہو ئے اپنے اندر چپھی ہو ئی کالی بھیڑوں کو بے نقا ب کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی بے قصور انسان کو نا حق قتل کرنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا ہے ۔ ان شیطانی اور درندہ صفت طاقتوں کو منظر عام پر لا نے کے لیے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور اس کی بقاء و سا لمیت کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا نے ہونگے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف تمام مذاہب یک جان ہو کر آگے قدم بڑھائیں تاکہ امن اور رواداری کو فروغ دیتے ہو ئے ایک پر امن معاشرہ قائم کیا جاسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان سے محض محبت و الفت کا دعویٰ ہی کافی نہیں ہے بلکہ گفتار کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے کردار سے بھی اس محبت کو ثابت کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما ری دیا ر غیر میں اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے جس سے ہم اچھے آرمی اور پولیس آفیسرز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر وکیل اور دیگر شعبہ جات میں اپنا لوہا منواکر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔ اس پر مسرت تقریب کے اختتام پر یوم پاکستان کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا پاکستان کے ساتھ ساتھ عظیم برطانیہ کی بقاء ، سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker