یو۔کے نیوز

جوا ں سال نسل کو ثقافت و راویت کے ساتھ دینی اقدار سے متعارف کروانا ہوگا ، وفا قی وزیر مذہبی امور

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے وفا قی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اپنے صاحبزادے سردار شاہجہا ں یوسف کے ہمراہ قادریہ ٹرسٹ ایجوکیشن سنٹر و مسجد کا تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی گل رحمن قادری اور چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کے ساتھ خصوصی ملا قات کی ۔ اس موقع پر حاجی مفتی محبوب الرحمن ، راجہ محمد ظہیر، حاجی محمد رمضان، زاہد چو ہدری، راجہ محمد اشتیا ق چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ، کونسلر محمد عظیم، محمد آصف ، محمد علی، حاجی عبد المنان، محمد زروف، غضنفر محمود ،عرفان حسین ، نا صر صدیقی اور دیگر بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر وفا قی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ سوشل میڈیا پر تو ہین آمیز مواد کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان مو ئثر اقداما ت اٹھا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس وقت پو ری دنیا میں سوشل میڈیا کو منفی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اسی کے زیر اثر نوجوان نسل کی ذہن سازی کرکے انہیں مذہب اور ملک و قوم کے خلا ف استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس حوالہ سے ملک کے اندر یا با ہر موجود پاکستانیو ں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کی طرز کے مذہبی ادارے بیرون ممالک میں ہما رے دین اور وطن عزیز کی ایک موئثر شنا خت اور پہچان ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جوا ں سال نسل کو اپنی ثقافت و روایت اور دینی اقدار سے روشنا س کروانا بے حد ضروری ہے ۔ اس وقت ہما را بد ترین دشمن بھا رت دوسرے بیرونی دشمنو ں کے ساتھ ملک کر افغانستان اور دیگر بارڈر ز ایریا ز کے زریعہ سے پاکستان میں دہشتگردی و انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے ۔ عالمی برادری کو اس منفی ہتھکنڈے کا فوری نوٹس لینا ہو گا ۔ اس موقع پر انہو ں نے قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کی دیا ر غیر میں مذہبی و علمی خدما ت کو بے حد سراہا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بیرونی دنیا میں موجود اسلامی اداروں کو با لخصوص چاہیے کہ وہ دوسرے مذاہب کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف بھرپور خدما ت سرانجام دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ دوسرے مذاہب کو قریب لا کر ہی ہم اسلام کا حقیقی تشخص اور تعلیمات کو اجا گر کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پرمیزبان صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے کہاکہ قادریہ ٹرسٹ نہ صرف دین متین کی تبلیغ و ترویج اور اشاعت کے لیے برسر پیکا ر ہے بلکہ دوسرے مسالک اور مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی اور روابط بھی قائم رکھے ہو ئے ہے ۔ اس موقع پر معزز مہمان گرامی اور ان کے ہمراہ آئے ہو ئے وفد کو پر تکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker