یو۔کے نیوز

بھا رتی یو م جمہو ریہ کے موقع پر کشمیری و سکھ برادری کا کشمیر و خالصتان کی آزادی کا مطالبہ

لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بھا رتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا زبردست احتجاج ، احتجاجی مظاہرین نے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے حق میں نعرے آویزاں تھے ۔ اس پر امن احتجاجی مظاہرے کی قیا دت کل جما عتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ اسحا ق صابر اور صدر خالصتان کونسل امریک سنگھ سہوتا نے کی جبکہ تمام سیاسی و سماجی آزادی پسند تحریکوں کی بھرپور نما ئندگی موجود تھی ۔ احتجاجی مظاہرہ میں کونسلر محمد فاضل چو ہدری، صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس برطانیہ چو ہدری بشیر ٹوی، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حاجی محمد بشیر، سنیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر برطانیہ چو ہدری منظور حسین ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر راجہ گلتاسب خان، رہنما جمو ں و کشمیر پیپلز پا رٹی سردار محمد اخلا ق، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، رہنما پاکستان پیپلز پا رٹی چو ہدری محمد حنیف، سابق کونسلر چو ہدری محمد سعید ،رہنما آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس شبیر ملک،رہنما خالصتان کونسل برطانیہ سردار رنجیت سنگھ سرائے ،چیئرمین انٹرنیشنل سکھ مسلم فیڈریشن سردار من موہن سنگھ خالصہ ، صدر آزاد مسلم کانفرنس سردار اقتدار خان، چو ہدری محمد ظفررہنما جمو ں و کشمیر لبریشن لیگ، مفتی فضل احمد قادری، چیف آرگنا ئزر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر برطانیہ چو ہدری خادم حسین ،راجہ محمد ظہور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر، جنرل سیکرٹری کشمیر کنسرن ساجد یوسف ، راجہ عارف خان، محمد عزیز ، محمد بشارت ، مجتبیٰ رحمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھا رت نے کشمیر اور خالصتان کی آزادی کو قبول نہ کیا تو اس نام نہاد جمہو ری ملک کو تقسیم ہو نے سے کوئی بھی بچا نہیں سکے گا ۔انہو ں نے کہاکہ کشمیری اور سکھ بھا رت سے کشمیر اور خالصتان کی آزادی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں جو ان کا فطری حق ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ اقلیتو ں کے حقوق غصب کرنے والے بھا رت کو یوم جمہو ریہ منا نے کا کو ئی حق حاصل نہیں ہے ۔اس موقع پرعظیم برطانیہ کے دارلخلافہ کی فضاء کشمیر اور خالصتان زندہ باد اور بھا رت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker