یو۔کے نیوز

انیس جنوری برطانوی پا رلیمینٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث، کشمیری شمولیت یقینی بنائیں،جے کے ایس ڈی ایم

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یو رپ کے زیر اہتمام پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر برطانوی پارلیمینٹ ایم ای پی اینتھیا میکنا ٹا ئر کا کہنا تھا کہ 19 جنوری برطانوی پا رلیمینٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برطانوی کشمیریو ں کا تاریخی کا رنامہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مسئلہ کی مزید حساسیت اہمیت اور سنجیدگی کو اجا گر کرنے کے لیے 19 جنوری کو زیادہ سے زیادہ کشمیری کمیونٹی اس بحث کے دوران پارلیمینٹ پہنچیں تاکہ ایوان اقتدار میں بیٹھے ہو ئے ہر فردکو کشمیری قوم کا درد اور تکلیف محسوس ہوسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانونی حکومت بھا رت کے ساتھ تجا رتی معائدے کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی علمبرداری پر بھی زور دے ۔ جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجا بت حسین نے اس موقع پر اپنے حالیہ پاکستان و آزادکشمیر میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اہم ملاقاتو ں اور پیش رفت با رے تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے کہاکہ 19 جنوری کا دن ہما رے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے کشمیری قوم نے جو جدوجہد اور محنت و مشقت کی اس کے نتائج برآمد ہو نے کے دن قریب ہیں اسلیے تمام سیاسی سماجی و مذہبی جما عتو ں کو اپنے ذاتی مفادات اور مخالفتو ں کو بالا طاق رکھتے ہو ئے برطانوی پا رلیمینٹ کے اندر ہو نے والی اس اہم بحث کو سننے کے لیے ضرور پہنچنا چا ہیے ۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنما ئو ں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی ، راجہ امجد خان جنرل سیکرٹری آل پارٹیز بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ، چو ہدری محمد ظفرجمو ں وکشمیر لبریشن لیگ ، چو ہدری عارف کیروی پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر، چو ہدری منظور حسین سنیئر نا ئب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ،چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ ، اظہر بڑالوی اور دیگر نے 19 جنوری کے حوالہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ اس موقع پر جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے عمائدین نے سیاسی سماجی مذہبی و دیگر رہنما ئو ں کو اپنے اپنے ممبران پا رلیمینٹ کو کشمیر با رے 19 جنوری کی اس اہم بحث میں شرکت پر عمادہ کرنے کی خصوصی اپیل بھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker