یو۔کے نیوز

شا ئر اسلام اور خالق کی عبادت و بندگی سے بیزار عاشق رسول نہیں ہوسکتا ، صاحبزادہ فاروق القا دری

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) انجمن صدائے حق کے زیر اہتمام 30 واں سالانہ جشن عید میلا د النبیﷺ زیر صدارت صاحبزادہ محمد فاروق احمد القادری مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض الحاج صوفی محمد ایوب صدر انجمن صدائے حق نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے علماء و مشائخ نے میلا د مصطفی کی اہمیت اور اسکے تقاضوں با رے تفصیلی گفتگو کی دنیا ئے نعت سے وابستہ معروف ثناء خوان مصطفی نے مخصوص انداز میں اپنی اپنی حاضری پیش کی ۔ اس موقع پر علامہ محمد عابد چشتی، علامہ محمد نواز بشیر جلالی ، علامہ محمد فاروق نظامی، قاری محمد ریا ست ، حافظ محمد جا وید ، حاجی راجہ محمود، حاجی محمد بوٹا شیدائی ، حاجی محمد بشیر، محمد حسین شبیر، محمد عثمان، محمد طیب، حاجی محمد اعظم ، محمد وحید ربانی ، قدیر حسین بٹ ، سید طا ہر عبا س شاہ ترمذی، عمران حسین قادری، عابد اقبال ، حافظ محمد فاروق چشتی، حافظ محمد عقیل ایوب قادری، خلیفہ محمد شفیع، الحاج محمد بوستان، صوفی محمد حفیظ، الحاج محمد اعظم، ظفر اقبال گجر، صوفی محمد شوکت ، محمد معوز، محمد بلال عطاری، راجہ اظہر حسین، حاجی راجہ پرویز، جا وید اقبال رٹوی، حاجی محمد بشیر، طا ہر شہزاد، محمد طارق، افتخا ر حسین، محمد القاب، محمد رفیع، چو ہدری زاہد حسین، حاجی محمد لطیف، حاجی ریاض ، حاجی قمر الزمان، چو ہدری محمد شہزاد، مرزا محمد بنارس، چوہدری محمد اشفاق، چو ہدری خان، صفدر خان، ذوالفقار علی بھٹو ، محمد شفیق، محمد نواز اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر علماء اہلسنت نے خصوصی خطابات کرتے ہو ئے کہاکہ آنے والی ہر گھڑی اور لمحوں میں رسول اللہ کا ذکر اور مقام و مرتبہ اللہ پاک بڑھاتا رہے گا ۔ محبت رسول کا تقا ضا ہے کہ رسول اللہ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے اپنی زندگی بسر کی جا ئے ۔ نماز روزہ حج زکوۃ ، شائر اسلام اور اللہ کی عبا دت و بندگی سے بیزار انسان کبھی بھی نبی ﷺ کا عاشق نہیں ہو سکتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت و الفت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے اپنی زندگی مکمل طور پر گزاری جا ئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker