یو۔کے نیوز

دا عش طالبان القاعدہ یا کسی بھی دہشتگرد تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمن

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عالمی میلا د پاک کا نفرنس مقامی ہال میں زیر صدارت پیر محمد نقیب الرحمن سجا دہ نشین آستانہ عالیہ محمد یہ عید گاہ شریف انعقا د پذیر ہوئی ۔ جس میں پاکستان برطانیہ اور یو رپ کے ممتاز علما ء دین ، ثناء خوان مصطفی ، حفاظ اورعشاقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ پیر حسان حسیب الرحمن سجادہ نشین دربا ر عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ دا عش طالبان القاعدہ یا کسی بھی دہشتگرد تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دینی خدما ت دینے والو ں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کسی ایک متفقہ پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہو نا پڑے گا ۔دہشتگردی کے خاتمہ اور امن کے قیام کے لیے پو ری دنیا میںلبیک یا رسول اللہ تحریک چلا ئیں گے ۔ انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں برطانیہ کے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قا دری، مفتی یا ر محمد قادری، صاحبزادہ سید دلدار حسین شاہ، صوفی محمد جا وید اختر، صاحبزادہ محمد عدنا ن قادری، مفتی فضل احمد قادری، سید فا رو ق شاہ ، صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری، علامہ حسنین رضا صدیقی ، پیر سید لخت حسنین شاہ، علامہ احمد نثار بیگ، مفتی محمد اقبال چشتی اور دیگر کے علاوہ عالمی شہرت یا فتہ ثناء خوان مصطفی قاری شاہد محمود قادری، الحاج محمد یوسف میمن ، شہباز قمر آفریدی ، احمد رضا قادری، شہزاد حنیف مدنی، علامہ خطیب الرحمن، قا ری جا وید اختر، سید الطاف شاہ کاظمی اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں اپنی حاضری پیش کی۔ اس موقع پر لا رڈ و لیڈی شیخ ، بیر سٹر راسب ،علامہ احمد زمان جما عتی، علامہ اعجاز احمد، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، راہب رشید، شعیب حمید، بلا ل نوشاہی سہروردی ، قاری تنویر اقبال قادری، حاجی محمد اعظم ، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی، محمد جیند اختر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن کا کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے احکامات اور تعلیمات کی پیروی میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز پو شیدہ ہے ۔ پیر محمد نقیب الرحمن سجا دہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف نے اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہو ئے کہاکہ آپ ﷺ کی آمد سے ہی دنیا میں نفرت و جہالت کا خاتمہ ہوا اور محبت کو فروغ ملا ۔ رسول اللہ ﷺ کے دور سے قرابت اور نسبت بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ امت مسلمہ کا کھویا ہو ا وقا ر اور عروج عشق مصطفی کی حرارت و حلاوت میں مخفی ہے۔ محفل پاک کے اختتام پر شہزاد یاسین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ میلا د پاک کا نفرنس سے صاحبزادہ محمد عدنا ن قادری،مفتی محمد اقبا ل چشتی، مفتی یا ر محمد قادری، علامہ احمد نثار بیگ،علامہ حسنین رضا صدیقی،لارڈ شیخ، بیرسٹر راسب اور دیگر نے بھی خطابات کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker