یو۔کے نیوز

اہل بیت اطہا ر ؓ اور صحابہ کرام ؓ کی مشترکہ محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ،پیرسید عرفان شاہ مشہدی

اہل بیت اطہا ر ؓ اور صحابہ کرام ؓ کی مشترکہ محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ،پیرسید محمد عرفان شاہ مشہدی
صحابہ کرام ؓ کے مقام و مرتبہ اور مدارج میں تحریف یا رد وبدل کرنے والے دین کے مجرم ہیں ،مولانا قمر الزمان اعظمی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )اہل بیت ا طہا ر ؓاور صحابہ کرام ؓ کی مشترکہ محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ،حقیقی دینی تعلیما ت میں صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت اطہا ر ؓ کی ترتیب و تعظیم میں تبدیلی ناممکن ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا جس نے میرے مقرر کردہ سفیر اور خلیفہ کی فرمانبرداری کی گویا اس نے میری فرمانبرداری کی اور جس نے حضور ﷺ کی فرمانبرداری کی اس نے گویا خالق کائنا ت کی فرمانبرداری کی، مسلم امہ کے سب سے اول خلیفہ اور امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق ؓ ، دوم حضر ت عمر فاروق ، سوم حضرت عثمان غنی اور چہار م حضرت علی المرتضیٰ ؓ ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر عالمی منا ظر اسلام صاحبزادہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی نے یہا ں مقامی ہال میںسنی جمعیت عوام کے زیر اہتمام عظیم الشان حق چار یا ر کا نفرنس کے شرکاء سے مرکزی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد قمر الزمان اعظمی، مولانا سید ظفر اللہ شاہ، پیر سید محمد تنویر شاہ، صاحبزادہ پیر نجیب الرحمن فیضپو ری ، علامہ سید فا روق شاہ سیالوی ، علامہ محمد فاروق نظامی، مولانا محمد عرفان عرفانی، علامہ محمد ساجد شامی، مولانا عبد المجید قادری، علامہ محمد حنیف حسنی، قاری محمد سعیدی، محمد عتیق عطاری ، محمد منشاء خان، حافظ محمد عبدالقادر، حافظ عبد الغفار، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، قاری محمد خان، ملک فتح خان، معین اقبال عرفانی،علامہ نبیل افضل قادری عرفانی،مختا ر قادری عرفانی ، نا صر محمود قادری عرفانی، قاری سہیل قادری عرفانی، حافظ محمد حاشر صابر، حاجی محمد رمضان، غضنفر محمود، مولانا محمد زین ہود، محمد عصمت عطاری، لالہ عبد القدیر احمداور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔سید محمدعرفان شاہ مشہدی نے کہاکہ رسول اللہ کے امتی آج پندرہ سو سال گزرنے کے با وجود بھی خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی خلا فت پر قائم نظریا ت کے قائل ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایمان کی سلامتی اور پاکیزگی کے لیے عقیدے کا اخلا ص ضروری ہے ۔چارو ں خلفاء راشدین کی اطا عت اور محبت رب تعالیٰ کسی منافق کے دل میں جمع نہیں فرما ئے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ عقیدے کی بات کبھی بھی تاریخ سے ثابت نہیں کی جا سکتی ہے ۔اس کے لیے نصوص دین اور علماء دین سے رجو ع ضروری ہے ۔ اس موقع پر مولانا محمد قمر لزمان اعظمی نے کہاکہ صحابہ کرام ؓ کے مقام و مرتبہ اور مدارج میں تحریف یا رد وبدل کرنے والے دین کے مجرم ہیں، رافضی اور خارجی ٹولہ صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت ؓکی نافرمانی میں مبتلاء ہیں ۔اقوام عالم میں اکثریت سنی عقیدے کے مسلمان موجود ہیں جن کو اپنے ایمان اور عقیدے کی سلامتی کے لیے خواب غفلت سے جگا نے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں 94 فیصد سنی آبا د تھے با دشاہ جہا نگیر کی بیوی نورجہا ں کی بدولت اس دور میں رافضیت کو فروغ دیا گیا ۔انہو ں نے کہاکہ جس طرح حضرت مجدد الف ثانیؒ نے ماضی میں را فضیت اور خا رجیت کے خلا ف فکری جہا د کیا آج بھی اسی عقیدے اور نظریہ پر کا ربند رہنے کی ضرورت ہے۔ سید ظفر اللہ شاہ نے کہاکہ اہل علم و دانش معا شرے میں عقید ے کو متزلزل نہیں ہو نے دیتے اور اگر عقیدہ درست نہیں تو اعمال اللہ پاک کے ہا ں قبول نہیں ہو نگے ۔ ایمان کی سلامتی اور عقیدے کی پختگی کے لیے صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت اطہا ر ؓ کا ادب بے حد ضروری ہے ۔اس موقع پر علامہ سید محمد فاروق شاہ سیالوی ،پیر سید محمد تنویر شاہ، علامہ محمد ساجد شامی،علامہ نبیل افضل قادری عرفانی، مولانا محمد عرفان عرفانی اور دیگر نے خطابات کرتے ہو ئے کہاکہ رسول اللہ ﷺ سے محبت کا اولین تقا ضا ہے کہ ان کے چار یا رو ں سے محبت کی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ دور حاضر میں سب سے بڑا علمی و فکری جہا د کرنے کی ضرورت ہے کہ رافضیت اور خارجیت کے فتنے کے عقائد اور نظریا ت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا ئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker