یو۔کے نیوز

بین الاقوامی ریسلنگ ایسٹرن چیمپیئن شپ میں پاکستانی نثراد برطانوی ریسلر راجہ سونی پہلوان کی فتح

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بین الاقوامی فری سٹائل ریسلنگ کے مقابلے مقامی سپورٹس سنٹر میں انعقا د پزیر ہوئے جن میں مختلف ممالک سے آئے ہو ئے بین الاقوامی ریسلرز نے حصہ لیا مختلف مقابلہ جا ت کے بعد ایسٹرن چیمپئین شپ کے فائنل رائونڈ میں راجہ سونی پہلوان المعروف شیک خان نے اپنے آسٹریا سے آئے ہو ئے مدمقابل ما ئیکل کوویک کو چت کرتے ہو ئے اپنا ہیوی ویٹ چیمپئین کا اعزاز قائم رکھتے ہو ئے چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کرلی سپورٹس ہال میں ہر طرف آزادکشمیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے گو نجنے لگے اور تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے اس پرمسرت موقع پرشیک خان کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے راجہ سونی پہلوان عرف شیک خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنے ملک پاکستان اور آزادکشمیر کا نام روشن کرچکا ہو ں ریسلنگ کے اندر ملک و قوم کی نما ئندگی کے لیے شامل ہو ا تھا اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہو ں کہ آج خود کو منزل کے قریب دیکھتا ہو ں ۔ انہو ں نے کہاکہ بہت کم پاکستانی اور کشمیری اس مقام تک پہنچے ہیں نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تمام تر منفی سرگرمیو ں سے خود کو بچا تے ہو ئے کسی نہ کسی مثبت کھیلو ں کے اندر خود کو شامل کرلیں تاکہ وہ مختلف سطحوں پر اپنے ملک کی نما ئندگی کرتے ہو ئے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے ملک و قوم کا نام بھی اونچا کرسکیں ۔ انہو ں نے آئندہ بین الاقوامی ریسلنگ کا مقابلہ اپنے مد مقابل ریسلر کے ساتھ اپنے آبا ئی گا ئو ں ڈڈیال میں لڑنے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر کنگ شہزاد ، نذیر اعوان، عابد خان، عبد الوحید، صابر مرزا، ظفر سلام اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker