یو۔کے نیوز

امیگریشن مسائل با رے آگا ہی کے حوالہ سے پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں اہم سیمینا ر

برمنگھم (ا یس ایم عرفان طا ہر سے ) امیگریشن کے مسائل با رے آگاہی کے حوالہ سے ایک اہم سیمینا ر پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف کی زیر سرپرستی ہوا ۔ جس میں برطانوی امیگریشن اور ہوم آفس کے خصوصی نما ئندگان نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو امیگریشن کے مسائل اور اعتراضات با رے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سیمینا ر کے شرکاء نے ذاتی مشاہدات میں گزرنے والی امیگریشن مشکلا ت اور مصائب با رے سوالا ت بھی اٹھا ئے جس کے جوابا ت مو ئثر انداز میں امیگریشن اور ہوم آفس نمائندوں کی طرف سے دیے گئے ۔ اس موقع پرنجمہ حفیظ، مخدوم چشتی، ساجد یونس ، زینب خان، عطیہ رانی، خجستہ بی بی ، عبد اللہ رحمن ، صببح راسب، عبد الحمید ، شہلا خان، شازیہ،کونسلر محمد ادریس، واجد برکی، غضنفر محمود، عابد سیارت، قاضی عبد الحفیظ ، اسسٹنٹ قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فاروق،محمد بٹ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف کا کہنا تھا کہ امیگریشن با رے معلوما ت کے لیے کمیونٹی اور ادارے کی ایک دوسرے کے ساتھ شنا سائی بے حد ضروری ہے ۔ تاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور مسائل کا حل تلاش کرنے میں آسانی پیدا کی جا سکے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ امیگریشن کے اہم مسئلہ با رے پاکستان سفارت خانہ برمنگھم کا یہ اقدام قابل ستا ئش ہے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے ازالہ اور شعور و آگہی کے لیے پروگراما ت کا سلسلہ جا ری رہنا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker