یو۔کے نیوز

فلاحی تنظیم ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کیطرف سے بے گھر بھو کے افراد میں خوراک اور دیگر اشیاء کی تقسیم

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) فلاحی تنظیم جنت الفردوس ،ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے زیر اہتمام بے گھر اور بھو کے افراد میں کھا نے پینے اور سردی سے بچا ئو کے لیے اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ اس حوالہ سے تیسرے ہفتہ بھی تنظیم کے عہدیداران اور رضا کا رو ں پر مشتمل ایک ٹیم نے سینکڑوں کی تعداد میں شہر کے وسط میں موجود بے گھر بھو کے اور نادار افراد میں کثیر تعداد میں کھا نے پینے کی اشیاء اور سردٹھنڈے موسم سے تحفظ کے لیے گرم دستانے جرابیں اور دیگر اشیاء تقسیم کیں ۔ اس موقع پر بے گھر افراد نے جنت الفردوس کے اس کا ر خیر کو بے حد سراہا ۔ تنظیم کے عہدیداران اور رضا کا رو ں کا کہنا تھا کہ ہما رے گردونواح میں بسنے والے بے گھر بھو کے اور مفلسی کا شکا ر افراد کے ساتھ تعاون اور انکی بنیا دی ضرورتوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی مذہبی امتیا ز سے بالا تر انسانیت کے نا طے ہما ری اولین ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ موسم کی شدت اور خرابی کے پیش نظر ان لوگوں کی امداد انکی بیماریوں سے بچائو کے ساتھ ساتھ زندگی کے تحفظ کے لیے بھی بے حد ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker