یو۔کے نیوز

سوشل میڈیا دور جد ید میں ایٹم بم سے بھی مہلک ہتھیا ر بن چکاہے ، ڈاکٹر فاروق خان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سوشل میڈیا دور جدید میں ایٹم بم سے بھی مہلک ہتھیا ر بن چکا ہے ، اسکامنفی اورغلط استعمال یورپ اور برطانیہ میںانتہا پسندی و دہشتگردی کا با عث ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف برطانوی سکا لرڈاکٹرفا روق خان نے یہا ں نوجوان صحافی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیا دور جدید میں غیر مصدقہ غلط خبرو ں اور افواہو ں کو پھیلا نے کا سب سے تیز ترین طریقہ کا ر بن گیا ہے ۔ بغیر کسی تصدیق کے حساس سے حساس ترین خبریں اور مواد چند سیکنڈز میں پو ری دنیا میں پھیلا یا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے جہا ں بہت سے فوائد ہیں وہا ں اس سے پیدا ہو نے والے نقصانا ت میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ جن کو باآسانی روکا بھی نہیں جا سکتا ہے ۔ یہ ایک ایسا مہلک اور ایٹم بم سے بھی خطرنا ک ہتھیا ر بن چکا ہے جس کے چلنے کے بعد تدارک یا روک تھام کا طریقہ کا ر ابھی تک بہت سے ممالک میں ایجا د نہیں ہو سکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جوا ں سال نسل کو اس کے منفی استعمال کے زریعہ سے کالعدم دہشتگرد و انتہا پسند تنظیمیں مشرق سے سے بیٹھ کر مغرب میں ذہن سازی کر رہی ہیں جس کی بدولت عالمی امن کو خاصا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے کوئی منا سب حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو بہت جلد اس کے زریعہ سے جنگ و جد ل اور تصادم میں اضافہ ہو نے لگے گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ والدین کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کے زریعہ سے پھیلنے والی دہشتگردی انتہا و شدت پسندی کو فوری روکنے کیلیے اپنے بچو ں کو توجہ دیں کہ وہ کس سے رابطہ رکھتے ہیں ان کی دوستی کن لو گو ں سے ہے ۔ ہر فرد کو انفرادی سطح پرعالمی تنا ظر میں پھیلتی ہو ئی دہشتگردی و انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے اپنا عملی اور موئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker