یو۔کے نیوز

حضور شیخ العالم نے اسلامی چینل کے زریعہ گھر گھر تو حید و رسالت کا پیغام عام کیا ، علامہ سید فاروق شاہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کے ایصال ثواب کیلیے روحانی و مذہبی محفل پاک ادارہ قمر الاسلام میں ایوان نعت انٹرنیشنل برطانیہ اور ادارہ قمر الا سلام برمنگھم کے زیر اہتمام علامہ سید محمد فاروق شاہ سیالوی کی زیر سرپرستی انعقاد پذیرہوئی ۔ اس موقع پر اوورسیز ایم ایل اے آزادکشمیر راجہ جا وید اقبال ، ڈاکٹر نصرا للہ ، ملک فتح خان، چو ہدری محمد عارف، قاری تنویر اقبال قادری ، ذوالفقا ر علی نقشبندی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے تعزیتی تاثرات پیش کرتے ہو ئے کہاکہ سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر و چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ پیر علا ئو الدین صدیقی کی خلق خدا کے لیے گرا ں قدر خدما ت تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا ئیں گی۔ انہو ں نے اسلامی چینل نور ٹی وی کے زریعہ سے گھر گھر میں تو حید و رسالت اور حق و صداقت کا پیغام عام کیا ۔ اس موقع پر قاری تنویر اقبال قادری نے نعت رسول مقبول اور محمد ذوالفقار علی نقشبندی نے منقبت کے زریعہ سے اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضور شیخ العالم نے حقوق العبا د پر جو عملی طور پر پہرا دیا اس کو اپنی زندگیو ں میں اپنانا ہو گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ اللہ کے راستے پر انجام پذیر ہونے والی زندگیا ں ہی درحقیقت کامیاب اور ہمیشہ زندہ و جا وید رہنے والی ہیں ۔ا سلیے ہمیں چاہیے کہ اس عارضی زندگی کی نمو د و نما ئش اور آسائش و آرائش کو پس پشت ڈال کر آگے آنے والی دائمی اور ہمیشہ رہنے والی زندگی کی تیا ری کریں جس کا مکمل نصا ب ہما رے رہبر و رہنما حضور اکرم ﷺ نے ہم تک 1400 پہلے ہی پہنچا دیا ہے ۔ محفل پاک کے اختتام پر حضور شیخ العالم کے بلندی درجا ت اور مریدین و اہل و عیال کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہوئے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker