یو۔کے نیوز

شریعت ہما رے تا بع نہیں بلکہ ہر پیر اور عالم دین شریعت کے تابع ہے ، پیرمحمد نور العا رفین صدیقی نقشبندی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عید الفطر کی نما ز زیر تعمیر جا مع محی الدین صدیقیہ آسٹن وکٹوریہ روڈ کے کا ر پارک گرائو نڈ میں سجا دہ نشین نیریاں شریف برطانیہ و یو رپ ،چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نو ر ٹی وی برطانیہ حضرت پیر الحاج نو ر العارفین صدیقی نقشبندی کی زیر سرپرستی ادا کی گئی جس میں عشاقا ن رسول نے بھرپور شرکت کی ۔نماز عید کی امامت کے فرائض مولانا سید ظفر اللہ شاہ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ، علامہ محمد فا روق چشتی، علامہ محمد فاروق نظامی، حاجی رمضان الہیٰ ، چو ہدری ارشا د عزیز ، حاجی محمد عمران ، چو ہدری محمد افضل ، محمد یاسین، صاحبزادہ محمد جما ل الدین صدیقی نقشبندی، صاحبزادہ محمد محی الدین صدیقی نقشبندی، صوفی حما د ، محمد کا مران ، چوہدری محمد عنصر ، محمد انصر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ حضرت پیر الحاج نو ر العا رفین صدیقی نقشبندی نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے امت مسلمہ کو امن و محبت اور اتحا د کا عالمگیر پیغام دیا ۔ انہو ں نے کہاکہ امت مسلمہ کو با طل قوتو ں کے خلا ف اتحا د و اتفاق کو عملی طو ر پر اپنی زندگیو ں میں اپنانا ہو گا ۔ انہو ں نے اس موقع پر اسلامی ٹی وی چینل نو ر ٹی وی کے زیر انتظام رویت حلال کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ تاکہ یو رپ و برطانیہ میں مقیم امت مسلمہ کے افراد کو رمضان عید الفطر اور عید الا ضحی اور دیگر اہم ایام کی توا ریخ اور اوقات کے حوالہ سے بروقت اور شریعت کے مطابق مطلع کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہاکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکاما ت پر سر تسلیم خم کردینا ضروری ہے ۔انہو ں نے کہاکہ کوئی عالم دین ہو یا کوئی پیر ہر کوئی شریعت کے تا بع ہے شریعت کے منا فی چلنے والا دین کا خادم نہیں ہو سکتا ہے۔ہمیں اپنی انا پرستی خود غرضی اور ذاتی خواہشات کو بھی شریعت کے تا بع کرنا ہو گا تو تمام تر مسائل خود بخود ہی حل ہو جا ئیں گے۔ اس موقع پر مفتی عبد لرسول منصور الا زہری ، مولانا سید ظفر اللہ شاہ، علامہ محمد فاروق چشتی اورعلامہ محمد فاروق نظامی نے مشترکہ طور پر کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے والی قوتو ں کا رستہ روکنے کے لیے ہمیں حکمت عملی کے ساتھ با ہمی اتفاق و اتحا د کو فروغ دینا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد یو رپ اور برطانیہ میں موجودہ وقت اور حالا ت و واقعات کے باعث بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر انہو ں نے با العموم دنیا بھر اور با الخصوص برطانیہ میں حالیہ دہشتگردی و انتہا پسندی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف ہر مسلمان کو مثبت اقداما ت اٹھا نے کا پر امن پیغام دیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ یو رپ و برطانیہ میں اسلامو فوبیا اور اسلام دشمن نقل و حرکت کے خلا ف پو ری امت مسلمہ کا اتفا و اتحاد وقت کا اہم ترین تقا ضا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker