یو۔کے نیوز

برطانوی مسلمانو ں کو اپنے اخلاق و کردار سے مذہبی تشخص اجا گر کرنا ہو گا ، محمد ابراہیم شاہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جگر گو شہ حضور ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ صاحبزادہ پیر محمد ابراہیم شاہ نے ضیاء الامہ سنٹر کا تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے مقامی افراد سے خصوصی ملا قات کی ۔ میزبانی کے فرائض امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے جبکہ مولانا محمد تمیز الدین چشتی، حاجی محمد اعظم ،محمد صابر، محمد اشفاق، محمد حسن رضا گو ندل،رانا ناصر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر محمد ابراہیم شاہ نے واعظ و نصیحت کرتے ہو ئے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے اخلاق اور کردار سے دوسرے مذاہب کے سامنے دین اسلام کا مثبت اور حقیقی تشخص اجا گر کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر مسلمان اپنے دین کی چلتی پھرتی نشانی ہے دین کے حقیقی غلبہ اور مثبت تصویر پیش کرنے کے لیے امن و محبت کا پرچار کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل ہما رے مستقبل کا اصل سرمائیہ اور دین کے خادم ہیں اسلیے والدین کو چاہیے کہ ان کے سامنے ایک امن و وفا کی تصویر بن کر انہیںصراط مستقیم کا مسافر بنائیں ۔ اس موقع پر ثناء خوان مصطفی ﷺ نے با رگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہو ئے شرکاء محفل کے ایمان کو تروتا زگی بخشی ۔ اس تربیتی نشست کے مو قع پر دہشتگردی و انتہا پسندی اور جنگ و جدل کے خاتمہ اور اتحاد امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker