ورلڈ نیوز

پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان محمد زعفران کی برطانوی شاہی خاندان کے پرنس رچرڈ سے اہم ملا قات

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )برطا نوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ ڈیوک آف گلوسٹر پرنس رچرڈ کا سائوتھ سٹی کالج برمنگھم کا تفصیلی دورہ اور محمد زعفران سے خصوصی ملاقات ۔ تفصیلا ت کے مطابق شا ہی خاندان کے اہم فرد اور ڈیوک آف گلوسٹر سٹی پرنس رچرڈ نے یہا ں سائو تھ اینڈ سٹی کالج برمنگھم کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی لا رڈ لفٹینیٹ ویسٹ مڈلینڈز مسٹر ٹاپ مین ، لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر کا رل رائس بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ پر نس رچرڈ کے اس اہم اور تا ریخی دو رے کا مقصد نوجوانو ں کی اصلا ح اور انہیں راہ راست پر رکھنے کے لیے پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان محمد زعفران کی غیر یقینی خدما ت کو سراہا نہ تھا ۔ یا د رہے کہ محمد زعفران اب تک 16 سے زائد قومی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیںرواں سال ملکہ برطانیہ کی طرف سے برٹش امپا ئر میڈل بی ای ایم کا اعلیٰ اعزاز بھی مل چکا ہے ۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک بہت بڑا اعزازاور فخر کی بات ہے کہ آئندہ سال فروری دو ہزار سترہ میں محمد زعفران کو بھا رت ممبئی میں گلوبل ڈائیورسٹی لیڈر شپ ایوارڈز کے لیے بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔محمد زعفران نے مقامی سطح پر 21 ہزار سے زائد بچے اور بچیو ں کو منشیا ت ، سٹریٹ گینگ ، بے راہ روی اور دیگر کئی منفی معاشرتی برائیو ں سے محفوظ بنا تے ہو ئے تعلیم اور کھیل کی طرف راغب کیا ہے ۔ ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہو ئے ڈیوک آف گلوسٹر سٹی پرنس رچرڈ نے منشیا ت اور دیگر معاشرتی برائیو ں میں مبتلاء نوجوانوں کی تعلیمی اور کھیلو ں کی مصروفیا ف کا عملی طور پر جا ئزہ لیا ۔ انہو ں نے اس حوالہ سے سا ئوتھ سٹی کالج آف برمنگھم کے پرنسپل مائیک ہو پکنز اور ڈپٹی پرنسپل ساردول دیشی سے بھی تفصیلی گفتگو کی پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان محمد زعفران نے بچوں کی کھیلو ں اور تعلیمی سرگرمیو ں با رے بھی شاہی مہمان کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر زعفران نے میڈیا نما ئندگا ن سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہاکہ انسان کو زندگی اللہ رب العزت نے ایک مرتبہ عطا کی ہے جسے کسی با مقصد اور اچھے کام کے لیے صرف کرنا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ میرا یہ پختہ یقین ہے کہ کسی کی زندگی بچانے کے لیے اگر اپنی زندگی بھی دینی پڑے تو یہ مہنگاسودا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ موجود حالا ت کے تنا ظر میں جب ہر سمت میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کا دور دورہ ہے ان نا مساعد حالا ت میں نوجوان نسل کی اصلا ح اور درست سمت میں راہنمائی اشد ضروری ہے ۔ تاکہ انہیں بے راہ روہ اور گمراہی سے مکمل طور پر بچایا جا سکے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اس تمام کامیابی نیک نامی اور عزت افزائی کے پیچھے میرے والدین کی دعائوں اور اہلخانہ کی نیک تمنائو ں اور میرے تما م ساتھیو ں کا بھرپور حصہ شامل ہے جسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ اس موقع پر انہو ں نے مزید اپنی انسان دوستی اور خدما ت کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker