یو۔کے نیوز

خون کے آخری قطرے تک تقسیم کشمیر کی ہر سازش کیخلاف جدوجہد جا ری رکھیں گے ،یو کے پی این پی

خون کے آخری قطرے تک تقسیم کشمیر کی ہر سازش کیخلاف جدوجہد جا ری رکھیں گے ،یو کے پی این پی
گلگت بلتستان آئینی اور قانونی حیثیت سے ایک متنازعہ علاقہ اور ریاست جمو ں وکشمیر کا حصہ ہے پاکستان اسے اپنا صوبہ نہیں بنا سکتا ہے
پاکستان اور بھا رت اپنی افواج فوری طور پر ریاست جمو ں و کشمیرسے با ہر نکا لے کشمیری کسی بھی مسلح جدو جہد کو اپنے لیے بہتر نہیں سمجھتے ہیں
پاکستان نے گلگت بلتستان کو اگر اپنا صوبہ بنایا تو بھا رت کو جواز مل جا ئے گا کہ وہ بھی جمو ں اور لداخ کو اپنا صوبہ بنا لے،عثمان کیانی
خود مختار کشمیر ہی کشمیریو ں کے دیر پا امن اور بہتر مستقبل کی ضما نت ہے،سردار امجد یوسف،محمود کشمیری،عباس بٹ،کونسلرغلام حسین

لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) خون کے آخری قطرے تک تقسیم کشمیر کی ہر سازش کیخلاف جدوجہد جا ری رکھیں گے ، گلگت بلتستان آئینی اور قانونی حیثیت سے ایک متنازعہ علاقہ اور ریاست جمو ں وکشمیر کا حصہ ہے پاکستان اسے اپنا صوبہ نہیں بنا سکتا ہے ، پاکستان اور بھا رت اپنی افواج فوری طور پر ریاست سے با ہر نکا لے کشمیری کسی بھی مسلح جدو جہد کو اپنے لیے بہتر نہیں سمجھتے ہیں ، پاکستان نے گلگت بلتستان کو اگر اپنا صوبہ بنایا تو بھا رت کو جواز مل جا ئے گا کہ وہ بھی جمو ں اور لداخ کو اپنا صوبہ بنا لے ، خود مختار کشمیر ہی کشمیریو ں کے دیر پا امن اور بہتر مستقبل کی ضما نت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر احتجاجی مظاہرین نے یہا ں پاکستانی ہائی کمیشن کے با ہر گلگت بلتستان کو پاکستان کا پا نچوا ں صوبہ بنا نے کے خلا ف ردعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا ۔ مظاہرے کی قیادت یو نا یئٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اور جمو ں و کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹ الائنس نے کی اس موقع پر صدر یو کے پی این برطانیہ عثمان کیانی ، صدر یو کے پی این پی یو رپ سردار امجد یو سف، محمود کشمیر ی چیئرمین جمو ں و کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹ الائنس، غلام حسین سیکرٹری جنرل جمو ں و کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹ الائنس،عبا س بٹ ترجمان جمو ں و کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹ الائنس، ڈاکٹر شبیر چو ہدری ، جمیل لطیف ، سردار طا رق خان، نوید خان، رازق شفیق، سردار فاروق خان، شوکت حسین ، ظہیر احمد خان، عثمان خان، محمد ثاقب خان، سرفراز احمد، سالک حفیظ ، کامران زرایت، محمود حسین ، قمر خلیل، شاہد محمود خان،مظہر مصطفی، وقا ر اشرف، کشور حسین خان، نیا ز احمد، راجہ عاصم عباس ، ماجد خان، محمد ذوالفقار احمد، قدیر عباسی ، محمد اشرف خان، عرفان یعقوب، خلیل اشرف، توصیف ایوب ، اعجاز پراچہ ، رضوان صدیقی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پا نچوا ں صوبہ بنانا ایک مذموم سازش کا حصہ ہے جسے ہر غیرت مند کشمیری کو بے نقا ب کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان اگر پاکستان کا صوبہ بن گیا تو ریاست جمو ں و کشمیر کی وحدت پارہ پا رہ ہو جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر تا ریخی اعتبا ر سے ایک آزاد اور خو مختار ریاست تھی اور اسی تا ریخی اکائی کو بحال کرنے کے لیے با العموم عالمی برادری اور با الخصوص برطانوی حکومت اپنا موئثر کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیریو ں نے اس ریاست جمو ں و کشمیر کی آزادی اور خو د مختاری کے لیے لاکھو ں جانو ں کی قربانیا ں پیش کیں ما ئو ں بہنو ں کی عزتیں عصمتیں لٹا ئیں اور اپنا سب کچھ قربان کردیا جب تک ایک بھی محب وطن کشمیری زندہ ہے تقسیم کشمیر کے خلا ف دنیا کے ایوانو ں تک آواز پہنچا تے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم نے غیرت و ملی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پا نچوا ں صوبہ بننے سے نہ روکا تو پھر آزادی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کشمیری سیاسی مذہبی و سماجی تنظیمات اور جما عتو ں کو چاہیے کہ اپنے ذاتی و سیاسی اختلافات اور مفادات کو بالا طاق رکھتے ہو ئے کشمیرکی وحدت کی بحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ احتجاجی مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہو ئے صدر یو کے پی این پی برطانیہ عثمان کیانی ، صدر یو کے پی این پی یو رپ سردار امجد یوسف ، محمود کشمیری ، کونسلر غلام حسین اور ثاقب خان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندہ خصوصی کو تحریری یاداشت وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف کے نام پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker