یو۔کے نیوز

سجادہ نشین گو لڑہ شریف پیر جلال الدین جلال گیلانی کے انتقال پر جماعت اہل سنت برطانیہ کا اظہا ر افسوس

برمنگھم (سپیشل رپورٹ) جماعت اہل سنت بر طانیہ کے قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،الشیخ مصباح المالک لقمانوی ،علامہ غلام ربانی افغانی ،علامہ پیر محمدطیب الرحمان قادری ،علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندی،علامہ حافظ محمد سعید احمدمکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ سید ظفراللہ شاہ ،علامہ سید فاروق شاہ ،علامہ قاری محمد حنیف حسنی ،علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ھاشمی ،امام شاہد تمیز ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی اور دیگر نے عظیم روحانی شخصیت پیر نصیر الدین نصیرؒ سجادہ نشین گولڑہ شریف کے بھائی اور دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید جلال الدین جلال گیلانی رحمہ اللہ علیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہو ئے اسے اسلام اور اہل سنت کا بہت بڑا نقصان اور خلا قرار دیا قائد ین جماعت اہل سنت برطانیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں جماعت اہل سنت برطانیہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے تمام پیران عظام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور الله تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ رب کریم اپنے حبیب پاک سید العالمین محمد رسول اللہ ﷺ کے صدقے حضرت پیر سید جلال الدین جلال گیلانی رحمہ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اورگولڑہ شریف کے تمام پیران عظام ، مریدین اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔قائدین جماعت اہل سنت نے کہا کہ الحمد للہ حضور غوث الامت سیدنا پیر مہر علی شاہ علیہ رحمہ کے پورے خاندان کو اللہ تعالی نے ہر دور میں ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کے لیے منتخب کیا ہے اور انکی خدمات قیامت تک تاریخ اسلام کا حصہ رہیں گی اس عظیم اعزاز پر جماعت اہلسنت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker