یو۔کے نیوز

علامہ محمد امین مدنی ؒ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،جما عت اہل سنت برطانیہ

زعمائےجماعت اہل سنت برطانیہ کی طرف سے پروفیسرعلامہ محمد آمین مدنیؒ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ وتعزیت کا اظہار

برمنگھم(پ ر) زعمائے جماعت اہل سنت برطانیہ علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ،علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ،علامہ مفتی محمد نصيرالله نقشبندى ،علامه پیر طیب الرحمان قادری ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی،علامہ پیر ظہیرالدین صدیقی علامہ محمد حنیف حسنی ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ محمد شعیب چشتی ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی،علامہ ضیا ءالاسلام ھزاروی ،علامہ ڈاکٹر محمد انوار المالک لقمانوی ،مفتی عبدالشکور ہزاروی، علامہ پروفیسر حافظ محمد اکرم، علامہ محمد انور قمر ،علامہ اعجاز احمد شامی ،علامہ حامد قدوس ھاشمی ، علامہ حافظ محمد عبدالله سلطانی ، علامہ حافظ محمد عبدالله سیالوی، علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ،علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ الشیخ مفتی محمد منور عتیق نقشبندی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ،علامہ شاہ جہان مدنی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی ،علامہ خورشید عالم ، محمد حماد صدیقی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی ،مفتی محبوب الرحمن قادری، صاحبزادہ مطلوب الرحمان قادری اور دیگر نے ممتاز عالم دین علامہ محمد امین مدنی ؒکے انتقال پر ملال اور سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام اور اہل سنت وجماعت کاعظیم نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ زعمائے جماعت اہل سنت برطانیہ نے علامہ محمد امین مدنی ؒ کے خاندان کے تمام احباب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انکے درجات کی بلندی کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔انکی دینی خدمات کو انکے لیے صدقہ جاریہ بنا ئے اور انکے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker