یو۔کے نیوز

کرسمس اقوام عالم کےلیے پیغام امن و محبت ہے ، پاسٹر مارشل زمان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کرسمس اقوام عالم کے لیے پیغام امن و محبت ہے ان خیالا ت کا اظہا ر معروف مسیحی مذہبی سکالر پاسٹر مارشل زمان نے کرسمس کے موقع پر مبارکبا د کا پیغام دیتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ کرسمس ہر سال ہما ری زندگیو ں میں خوشیوں مسرتو ں اور حسرتو ں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ زندگی تبدیل کرنے کا نصب العین لیکر آتا ہے اگر ہر سال کر سمس کی آمد سے قبل اور بعد ہما ری زندگی میں اگر نمایا ں تبدیلی واقع نہیں ہوتی تو پھر ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کرسمس محض اپنی اور اپنے خاندان کی خوشیو ں کا نام نہیں ہے بلکہ مجبوری و محرومی کا شکا ر ایسے افراد کو بھی اپنی خوشیو ں میں شامل رکھنے کا نام ہےجو سارا سال درد و الم میں زندگی گزارتے ہیں ۔ انہو ں نے اس موقع پر کوئٹہ دہشتگردانہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دنیا میں انسانیت کے فروغ اور صبر و برداشت کے جذبا ت کو اپنا نے کا عالمگیر پیغام دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker