یو۔کے نیوز

عالمی امن کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا ، صاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سالانہ بین المذاہب امن کا نفرنس با ہو سنٹر میں انعقاد پذیر ہوئی جہا ں بشپ آف برمنگھم لا رڈ ڈیوڈ اور سجا د ہ نشین دربا ر عالیہ حضرت سخی سلطان با ہو ؓصاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری سروری کی مو جود گی میں مختلف مذاہب اور مسالک کے قائدین نے عالمی امن کے قیام کے لیے اتفا ق و اتحاد کا عہد لیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ سلطان نیا ز الحسن قا دری سروری ، سابق ممبر یو رپین پارلیمینٹ فل بینین ، امیدوار میٹرو میئر ویسٹ مڈلینڈز بیورلے نیلسن ، ڈاکٹر بھوگل سنگھ، ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ، کونسلر محمد اخلاق، کونسلر حبیب الرحمن، کونسلر محمد ادریس، کونسلر محبوب حسین بھٹی، چیئرمین قا ئد اعطم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق، نائب حسین مغل، شہزاد اقبال صدر برٹش کشمیر فا ئو نڈیشن برطانیہ ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، امام محمدعاصم ایم بی ای ، چوہدری اسلم وسن، کبریٰ بی بی، امجد اقبال راجہ ، نوشین بی بی ، علامہ سید فا روق چشتی گو لڑوی،محمد غالب، راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، مفتی فضل احمد قادری، چو ہدری منظور حسین، زاہد چو ہدری، غضنفر محمود، راجہ ریا ض اختر، حاجی محمد رمضان، عبد المنان، محمد شاکر قریشی ، صاحبزادہ شعیب چشتی، سید حامد گیلانی ، امام اعجاز احمد شامی، کونسلر ذاکر اللہ ، علامہ نثار احمد بیگ، راہب رشید، محمد ساجد قادری، ظفر سلام اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری سروری نے مرکزی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ عالمی امن کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ شرپسندوں نے آج امن پسند قوتو ں کے خلا ف اتحاد کررکھا ہے انکی منفی سرگرمیو ں اور یکتائی کو توڑنے کے لیے امن کے حصول کے لیے کوششیں کرنے والو ں کے بھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ذاتی اور نظریا تی اختلافات کو بالا طا ق رکھتے ہو ئے ہمیں عالمی امن کے قیام کے لیے تمام مذاہب اور مسالک کو مل کر عملی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ تقریب سے امیدوار میٹرو میئر ویسٹ مڈلینڈز بیورلی نیلسن ، سابق ممبر یو رپین پارلیمینٹ فل بینین ، ڈاکٹر بھو گل سنگھ، ایم پی خالد محمود، کونسلر محمد اخلا ق ، شہزاد اقبال، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، امام اعجا ز احمد شامی ، امام محمد عاصم ایم بی ای ، امجد اقبال راجہ ، مفتی فضل احمد قادری،ڈاکٹر وارثی،مولانا امداد الحسن نعمانی اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے انتہا پسندی دہشتگردی اور بد امنی کے خلا ف متحد و منظم ہو نے کا عالمگیر پیغام دیا۔ تمام مذاہب اور مسالک کے قا ئدین نے پاکستان اور برطانیہ کی دوستی کی علامت دونو ں ممالک کے پرچم کے ساتھ ساتھ شہنشاہ اولیا ء حضرت غوث اعظم شاہ عبد القا در جیلانی ؒ کے نام پر امن کی علامت سفید پرچم بلند کرتے ہو ئے عالمی امن عامہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker