یو۔کے نیوز

یوم دفاع پاکستان درخشاں ماضی اور روشن مستقبل کی یا د گار ہے، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ

یوم دفاع پاکستان درخشاں ماضی اور روشن مستقبل کی یا د گار ہے، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ
پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نجا ت دلا نے کے لیے ۶ ستمبر والے جذبہ حریت اور قوم کے اتحاد و اتفا ق کی ضرورت ہے
سیا چن ہو کرگل ہو چونڈہ کا محاذیا آپریشن ضرب عضب مسلح افواج پاکستان کا کردار وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ بے نظیر رہا ہے
جوا ں سال نسل کو اپنے اسلا ف کی کامیابیو ں اور فتوحات سے معتارف کروانے کے لیے عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ، راجہ محمد اشتیاق
اس موقع پر میجر برطا نوی فوج نوید محمد ، بر گیڈئیر قیصر رحمان پا ک آرمی ، کرنل (ر) شاہد ، ریا ض فتیا نہ،غزالہ احمد اور دیگر بھی موجود تھے

برمنگھم (ا یس ایم عرفان طا ہر سے )یوم دفاع پاکستان درخشاں ماضی اور روشن مستقبل کی یا د گار ہے ،پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نجا ت دلا نے کے لیے ۶ ستمبر والے جذبہ حریت اور قوم کے اتحاد و اتفا ق کی ضرورت ہے ، سیا چن ہو کرگل ہو چونڈہ کا محاذیا آپریشن ضرب عضب مسلح افواج پاکستان کا کردار وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ بے نظیر رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں مقامی ہال میں قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام 6 ستمبر 1965 یوم دفا ع پاکستان کی یا د میں منائی جانے والی ایک خوبصورت تقریب میں اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر میجر نوید محمد برٹش آرمی آفیسر ، بر گیڈئیر قیصر رحمان پاکستان آرمی ، کرنل (ر) شاہد علی ، ریاض فتیانہ سابق ممبر صوبا ئی اسمبلی ، غزالہ احمد شہلا خان، ماسٹر لطیف احمد ، راجہ محمد ایوب ، راجہ فاروق خان، چو ہدری شہزاد کریم ، خان عابد ، شیراز خان، شازیہ مرزا، معین قاضی ، غلام نبی عامر، محمد غالب ، فہیم کیانی ، مرزا محمد فیصل، محمد حنیف ، عالمگیر گلگتی، بیرسٹر عبد الرشیدمرزا، اعجا ز صدیقی ، غضنفر محمود، مولانا طا رق مسعود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ نے کہا کہ ۶ ستمبر کو حملہ کرنے والا دشمن کھلے عام سامنے آیا تھا جسے منہ کی کھانا پڑی جبکہ آج ہمارا دشمن نقاب اوڑھے خفیہ طور پر ہما ری صفوں میں پرا کسی وار کے زریعہ سے گھسا ہو ا ہے جس کے خاتمہ کے لیے اتفا ق و اتحاد اور حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج پاکستانی فوج کی قیادت مخلص اور مضبوط ہا تھو ں میں ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی پاکستان کی بقاء سا لمیت اور حفظ و امان کے لیے اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان اپنے گھر والو ں کی غمی خوشی قوم کی جان و مال کے تحفظ پر قربان کرکے اس مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے جب تک ہما ری سرحدوں پر ایک بھی فوجی سپاہی موجود ہے دشمن اس پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے قوم کو چاہیے کہ افواج پاکستان پر اعتماد رکھتے ہو ئے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔انہو ں نے کہاکہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے اندرونی خطرات کا خاتمہ بے حد ضروری ہے ۔ اس موقع پر یوم دفا ع پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہو ئے ملک کی سلامتی اور تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker