کھیل

کراٹے چیمپئن سعدی عباس کا اولمپکس تیاریوں کیلیےسہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ

لاہور: پاکستان کے کراٹے چیمپئن سعدی عباس نے اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاریوں اوراولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعدی عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ 2018 میں شروع ہو گا جس میں ورلڈ پریمیئر لیگ، ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے ایونٹس شامل ہیں، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلیے ان ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بنیادی ضروریات کیلیے فنڈز دیئے جا رہے ہیں تاہم صرف یہ ہی کافی نہیں، اولمپکس میں شرکت کیلیے بین الاقوامی معیار کی پروفیشنل سہولیات درکار ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام استنبول میں منعقدہ ورلڈ کراٹے 1 سیریز میں سعدی عباس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ چیمپئن، یو ایس اوپن چیمپئن اور ساﺅتھ ایشین چیمپئن رہ چکے ہیں جبکہ وہ کراٹے میں جنوبی ایشیا کے واحد گولڈ میڈلسٹ پلیئر ہیں، اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں بھی وہ سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker