یو۔کے نیوز

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مولانا بوستان القادری کےخاندان سے تعزیت

dr tahir ul qadri 1

  
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مولانا بوستان القادری کےخاندان سے تعزیت تفصیلا ت کے مطابق سربراہ منہا ج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طا ہر القادری نےمعروف عالم دین مولانا محمد بوستان القادری مرحوم کی رہا ئشگاہ پر جا کر انکےصاحبزادے علامہ محمد فاروق القادری اور دیگر لوا حقین سے اظہا ر تعزیت کرتےہو ئے کہاکہ مولانا بوستان القادری عالم اسلام کا ایک عظیم سرمائیہ تھےجنہو ں نے دیا ر غیر میں رہتےہوئےدینی و دنیا وی امور باخوبی سرانجام دیے ۔ انہو ں نے کہاکہ مولانا نےجہا ں دین اسلام کی تبلیغ وترویج کا حق بڑےاحسن انداز میں پورا کیا وہا ں دیگر مذاہب کے ساتھ خوشگوار اور بہتر تعلقات کے لیے بھی مثبت اقدامات اٹھائے ۔ مولانا کی وفات سے با العموم دین اسلام اور با الخصوص جما عت اہل سنت کو بے حد نقصان پہنچا ہےانکی وفات سے پیدا ہو نےوالا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اب انکے صاحبزادگان اور آل و اولاد کو چاہیے کہ انکی جلا ئی شمع کو بجھنے مت دیں ۔ اس موقع پر صا حبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ،مولانا نیا ز احمد صدیقی ، راجہ محمد سلیم اختر ، احمد بوستان قادری ، قاری محمد الطاف ، مولانا سید ظفر اللہ شاہ اور دیگر بھی موجو دتھے ۔
dr tahir ul qadri 4 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker