یو۔کے نیوز

چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کی قیا دت میں اہم وفد کی لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل سے ملاقات

کونسلر جان کلینسی کے ساتھ با لعموم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور با الخصوص کو رو نر سروس کے حوالہ سے مسلم کمیونٹی کے دیرینہ مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا
DSC_9334

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق کی قیا دت میں ایک اہم وفد لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی سے ملاقات کے لیے پیش ہواجس میں چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے علاوہ کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر چنگیز خان، راجہ محمد ایوب وائس چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، محمد بشیر ، راجہ حق نواز جانباز قادری ، محمد سلیم ،محمد عمر بنیا مین ، خان عابد ،اعجا ز صدیقی ، ربنواز چغتائی ، ناصر محموداور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے جہا ں با العموم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور با الخصوص کو رو نر سروس کے حوالہ سے مسلم کمیونٹی کے دیرینہ مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا جس پر لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی نے اس مسئلہ کے لیے اتھا رٹیز کے ساتھ بات چیت کرنے اور بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کروائی ان کا کہناتھا کہ عارضی طور پر اس مسئلہ کی مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے عملہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ آنے والے افراد کو تھوڑا بہت ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ مستقبل قریب میں متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے آفیسران سے مل کر بہتر حکمت عملی اختیا ر کی جا ئے گی اس موقع پرچیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker