یو۔کے نیوز

پنجابی ثقافت روایت حسن اور گیتوں کا شاہکار والسل میگا میلا

 

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پنجابی ثقافت روایت حسن اور گیتوں کا شاہکار والسل میگا میلا آربو رٹم پاک میں انعقاد پذیر ہوا جس میں بھا رت اور برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے معروف پنجابی فنکا رو ں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہو ئے شائقین کو بے حد محظوظ کیا ۔ میزبانی کے فرائض پریا سنگھ مینجنگ ڈائریکٹر امبر ریڈیو نے سرانجام دیے جبکہ میلے کا با قاعدہ آغاز میئر آف والسل کونسلر کیتھ فلپس نے کیا ان کے ہمراہ شہزاد اقبال صدر برٹش کشمیر فا ئو نڈیشن برطانیہ ، ڈپٹی لارڈ میئر آف وولورہیمٹن ایلس ایم مٹو ، سنیئر صحافی کرم سنگھ ،مسٹر موورس فلپس،سرائے شرن،اونکر لیلے، اعجاز صدیقی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ،پریذنٹرز امبر ریڈیو اکرام مرزا، وکی گل، محمد بشارت ، عابد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ میلے کے دوران پارک میں مختلف نو عیت کے اسٹا لز قائم کیے گئے تھے جہا ں ضروریات زندگی کی پیشتر اشیاء موجود تھیں جبکہ بچوں کی تفریح کے لیے پلے گیمز اور جھولوں کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا کھا نے پینے کی اشیاء بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ اس موقع پر گرمیج سنگھ شرمیلا ، اشوک گل ، وشال مٹو، جیت کور ، جس پریت ، سکھی سیویا ، دیسی دیواس ، سکھی سنگھ ، ہیپی ڈلھن ، جھول جے، سونو بھلر ، جیکور سندھو، اشوک گل ، وشال مٹو، چمک چمکیلا ، دیپ گریوال، خواجہ ، لو دیپ سنگھ، مسٹر چینا، گرجیت سنگھ، ایندر کور ، سنی بھینس اور دیگر کے گا ئے ہو ئے گیتوں نے موسم کو مزید خوشگوار کرتے ہو ئے سننے والوں کے کانوں میں شہد رس گھول دیا ۔ مختلف کمیونٹیز کا ایک جگہ اکٹھا ہو کر تفریح کے ساتھ ساتھ میل ملاقات اتحاد و اتفاق کا ایک موئثر پیغام دیا گیا ۔ میلہ میں شرکت کرنے والے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے سیر و تفریخ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر سمجھنے کے مواقع اور خوبصورت پروگراما ت جا ری رہنے چاہیں

۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker