یو۔کے نیوز

پاکستانی مزدور کی بیٹی ممبر برطانوی پارلیمینٹ منتخب

sadiq khan and rozina khan

پاکستانی نژاد مکینک کی بیٹی روزینہ خان برطانوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب لندن کے ٹوٹنگ حلقے کی نشست صادق خان کے لندن کے مئیر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی . ایک مکینک کی بیٹی اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری روزینہ خان لندن کے میئر صادق خان کی خالی ہونے والی نشست پر ہاؤس آف کامنز کی رکن منتخب ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی رکن پاکستانی نژاد خاتون روزینہ ایلن خان نے کامیابی حاصل کرکے برطانوی ہاؤس آف کامنز تک رسائی حاصل کرلی۔ روزینہ خان نے مخالف امیدوار ڈین واٹکنس سے 6 ہزار 300 سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے امیدوارڈین واٹکنس نے 11 ہزار500 ووٹ حاصل کئے جبکہ کامیاب ہونے والی روزینہ خان نے 17 ہزار800 ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا سہرا اپنے سرکیا۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب ہونے والی روزینہ خان نے اپنی فتح کے حوالے سے تقریر نہیں کی ۔ روزینہ خان نے ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان جوکاکس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقریر کرنے سے معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوکاکس نے انتخابات کے دوران بہترین مہم چلائی ان کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس نشست پر پاکستانی نژاد صادق خان ہی براجمان تھے لیکن صادق خان کے لندن کے مئیر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔ حلقے میں صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker