یو۔کے نیوز

میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل نے اپنی ایک سالہ خدمت انسانیت کا جشن منایا

Medical Relief International UK
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) معروف این جی او میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل نے اپنی ایک سالہ انسانیت کی خدمت کا جشن منایا ، جس کا مقصد تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مرحوم الحاج مولانا محمد بوستان القا دری کی کمیونٹی اور مذہب کے حوالہ سے بے مثال خدمات پرخراج عقید ت پیش کرنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک باوقا تقریب مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں ایم ای پی شون سائمن ، ایم پی خالد محمود ، صاحبزادہ محمد فاروق القا دری ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ظفر اقبال ، ڈاکٹر مسعود احمد رضا شامی، چو ہدری مظہر حسین ، چو ہدری محمد حنیف ، حدیبہ شاہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل تا س حسین نے کہاکہ مولانا محمد بوستان القا دری نے ابتدائی طور پر میڈیکل ریلیف کی مکمل رہنمائی کی جس کی بدولت ہی یہ تنظیم اپنے آغاز سے لیکر ایک سال مکمل کرنے تک بڑی کامیابی سے ابھر کر سامنے آئی ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی تنظیم کو چلا نے اور اسے آگے لیکر بڑھنے کے لیے کسی سنیئر کی رہنمائی اور نصیحت بڑی معنی رکھتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وہ تمام افراد اور ادارے قابل ستائش ہیں جنہو ں نے اس خد مت انسانیت کے لازوال سفر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہما ری کامیابی کو یقینی بنایا جس میں کاروباری ، سیاسی ، مذہبی اور صحافتی شعبہ سے وابستہ افراد کا بھرپور حصہ شامل ہے جن میں نمایا طور پر کریسنٹ کمیونٹی ریڈیو روچڈل ، سلام ریڈیو پیٹر براء ، فیور ایف ایم لیڈز سرفہرست ہیں ۔ جنہو ں نے ایک خاندان کی طرح اس کا ر خیر میں شامل تمام رقوم میں ایک ایک پیسہ اکھٹا کرنے میں نہ صرف ہما ری مدد کی بلکہ حوصلہ بھی بخشا ۔ ممبر برطانوی پا رلیمینٹ و سرپرست میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل خالد محمود نے کہاکہ تنظیم نے بڑے ہی مختصر عرصہ میں انتہا ئی جا نفشانی اور محنت کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کے حوالہ سے اپنے قدم جما لیے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ فلا حی اور خیراتی اداروں میں اس قدر غیر معمولی ترقی اور کامیابی قابل حیرت ہے جس پر پو ری ٹیم داد و تحسین کی مستحق ہے ۔ ممبر یو رپین پا رلمینٹ و نو منتخب امیدوار برائے میٹر و میئر  مڈلینڈز شون سائمن نے کہاکہ میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل نے تھوڑے عرصہ میں نہ صرف مقامی سطح بلکہ قومی و بین الاقوامی ممالک میں انتہائی محنت کے ساتھ مقام بنا لیا ہے انہیں یہ جہد مسلسل جاری رکھنا ہوگی ۔ انہو ں نے کہاکہ تنظیم کی پر جوش اور محنت سے لگن رکھنے والی ٹیم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ الحاج علامہ مولانا محمد بوستان القا دری کے پو تے اور میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل کے کمیو نیکیشن ڈائر یکٹر احمد بوستان قادری نے کہاکہ صدقہ خیرات کئی بلا ئو ں اور طوفا ن کو ٹال دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم نے آج سے کچھ عرصہ پہلے اپنا پہلا پر وجیکٹ غزہ میں صحت عامہ کے حوالہ سے با الخصوص خواتین کو درپیش مسائل با رے ریلیف کے لیے شروع کیا جس پر ایک لا کھ پا ئو نڈ کی خطیر رقم خرچ ہو ئی اس منصوبہ کی بدولت 1200 سے زائد خواتین مائیں بہنیں اور بیٹیا ں استفا دہ کرچکی ہیں ۔ 3000 سے زائد ادویا ت بچوں اور بچیوں کے لیے بھیجی گئیں ۔ اسی طرح شام افریقہ اردن اور دیگر ممالک میں بھی امداد بھیجی گئی پاکستان سری لنکا میں پا نی کی کمی والے علا قوں میں پانی کی ترسیل کا انتظام مکمل کیا گیا ۔ اس موقع پر آئے ہو ئے معزز مہمانوں نے مستقبل قریب میں بھی میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔تقریب کے اختتام پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ الحاج مولانا بوستان القا دری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker