یو۔کے نیوز

محبتو ں کا محور و مرکز، جینا مرنا پاکستان ، قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ

quai e azam trust united kingdom

برمنگھم (ا یس ایم عرفان طا ہر سے ) ہما ری محبتوں کا محور و مرکز اور جینا مرنا پاکستان سے وا بستہ ہے ، وطن عزیز کو سب سے زیادہ شخصیت پرستوں ، فرقہ پرستوں قوم پرستوں اور موقع پر ستوں نے نقصان پہنچا یا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر سیاسی و مذہبی قا ئدین نے قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے خلا ف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں انعقاد پزیر ہو نے والی نشست کے دوران کیا ۔میزبانی کے فرائض چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر تمام سیاسی و مذہبی جما عتوں کے قا ئدین راجہ محمد ایوب پی ایم ایل یو کے ، زاہد پرویز پی ٹی آئی یو کے ، چو ہدری شا ہنواز پی پی پی یو کے ، ریا ض احمد شاہ جما عت اسلامی ، محمد غالب سرپرست اعلیٰ کل جما عتی انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی ، علامہ محمد حنیف حسنی گھمکول شریف مسجد ، علامہ معظم علی قمی علماء کونسل شعیہ ، علامہ طا رق مسعود جمعیت علماء اسلام ، علامہ شعیب احمد میرپور ی مرکزی اہل حدیث یوکے ، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری جما عت اہل سنت برطانیہ ، علامہ امدا د الحسن نعمانی تحریک ختم نبوت ، پیر سید محمد رشید جما عتی ، محمد رمضان رضا سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ ، حافظ ادریس احمد پاکستان رابطہ کونسل ، چو ہدری شہزاد کریم قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، عثمان میر پی ٹی آئی یو کے ، قا ری محمد اشتیا ق ، محمد عبد الکریم ثا قب ، فیصل مرزا پاک سرزمین پا رٹی ، راجہ حق نواز جانبا ز پی ایم ایل این آزادکشمیر یو کے ، بیرسٹر رشید مرزا پی سی ڈی این ، فہیم کیانی تحریک کشمیر برطانیہ ، پا سٹر اجمل چغتائی ، ڈاکٹر بشیر خرم اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا برطانیہ کی پناہ میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی اور نفرت پھیلا نے کے حوالہ سے بیانا ت پر برطانوی حکومت فوری نوٹس لے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک دہشتگرد تنظیم ہے جسے ہر ملک کے اندر نقل و حرکت کرنے پر مکمل پا بندی عا ئد ہو نی چا ہیے ۔ انہو ں نے مزید حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی ملک مخالف سرگرمیوں کے تحت دفعہ ۶ کے مطابق بغا وت کا مقدمہ جلد از جلد درج کیا جا ئے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھا رتی خفیہ ادارے راکے پالتو الطاف حسین اور اسکے کا رندوں نے کراچی کے اندر حالا ت خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلا ف فوری قانونی کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے الطاف حسین اور اسکے نما ئندگان کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا ۔ اس نشست کے دوران تمام جما عتوں کی طرف سے متفقہ طور پر برطانوی ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری خارجہ کے نام الطاف حسین کے خلا ف کا روائی کے حوالہ سے ایک تحریری خط بھی پیش کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker