یو۔کے نیوز

ما ہر چا ئنیز ڈاکٹر کا قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں قبول اسلام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ما ہر اور تجربہ کار چا ئنیز ڈاکٹر کا قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں قبول اسلام تفصیلا ت کے مطابق ما ہر ڈاکٹر چون یی سنیئر پیشہ ور پیڈیا ٹر کس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، اندرونی طب جی سی ٹی سی ایم کے رکن اور سویڈن کی با رو کونسل کے ممبر ہیں ۔ انہو ں نے 13 سال کی عمر میں اپنے والد سنیئر اور مشہور ترین چا ئنیز ڈاکٹر یی یان کانگ سے تربیت لینا شروع کی ۔ 1979 سے 1984 تک نا نجنگ ریلوے میڈیکل یو نیورسٹی چائنہ سے میڈیکل ڈگری حاصل کی جبکہ وہا ں سے ماسٹر ڈگری کے لیے زیا میڈیکل یو نیورسٹی کا رخ کیا ۔ میڈیکل میں ما سٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 20 سال تک چائنہ کے بیجنگ ہسپتال میں بطور فزیشن خدما ت سرانجام دیتے رہے ۔ ڈاکٹر چون یی اندرونی پیڈیا ٹرکس ، مرد و خواتین کے بانچھ پن ، کینسر ، عصبی سائنس ، دل کے امراض اور حجامہ کے ماہر ترین ڈاکٹر ہیں جوکہ حالیہ بر طانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے اندر چائنیز ہسپتال میں خدما ت سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے چا ئنیز ہسپتال کے مالک اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد سرور خان کی صحبت میں رہتے ہو ئے انکے کردار اور اخلا ق سے متاثر ہو کر دین اسلام کی حقانیت صداقت اور آفاقی تعلیما ت کو دل سے تسلیم کرلیا ۔ ڈاکٹر چون یی کی دائر ہ اسلام میں داخل ہو نے کے حوالہ سے ایک خوبصورت اور روحانی تقریب کا اہتمام قادریہ ٹرسٹ میں چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کی زیر سرپرستی انعقاد پذیر ہوئی جس میں مقامی مسلم کمیونٹی کے افراد نے بھرپورشرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر سرور خان ، محمد ناصر خان صدیقی ، قاری عبد المنان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر چون یی نے تمام احباب کے سامنے دین اسلام کو صدق دل سے قبول کرتے ہو ئے آئندہ زندگی اسلامی تعلیمات اور اصولوں پر بسر کرنے کا عہد لیا ۔ جبکہ ممتاز عالم دین و روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے اندر داخل ہو نے والا ہر غیر مسلم ماضی کے سرکردہ گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے نومولود بچہ ۔انہو ں نے کہا کہ دین اسلام ایک سچا اور پر امن مذہب ہے جس کے پیروکا ر ہتھیاروں کے ساتھ نہیں بلکہ سیرت و کردار سے ہی دوسرے مذاہب کے افراد کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کے اندر اسلام کی حقیقی تعلیمات اور رسول اللہ ﷺ کے سیرت و کردار کو عام کرنے کی ضررت ہے ۔ ڈاکٹر سرور خان کا کہنا تھا کہ اگر آج بھی صحابہ کرام والا ایمانی جذبہ بیدار ہو جا ئے تو مسلمانوں کا کھویا ہوا وقار اور عروج دوبا رہ بحال ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم امہ صبر و برداشت اور حسن اخلا ق کے زریعہ سے اپنے خلا ف پیدا ہو نے والی منفی سوچ اور فکر کو شکست دے سکتی ہے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے نومسلم چا ئنیز ڈاکٹر کا نیا اسلامی نام آدم تجویز کرتے ہو ئے اپنی اور شرکاء کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی اور نو مسلم ڈاکٹر آدم کو قرآن پاک کا تحفہ بھی پیش کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ذوالحجہ کے مقدس ایام کی نسبت سے تمام اہلیان اسلام اور نومسلم چائنیز ڈاکٹر کے لیے دین اسلام پر استقامت کے ساتھ پہرا دینے اور عملی طور پر کاربند رہنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker