یو۔کے نیوز

سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کا دورہ

qadria trust uk

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سابق وزیر اعلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ پیر سید صابر حسین شاہ نے قا دریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا جہا ں انہوں نے چیرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری اور سرپرست اعلی جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری سے خصوصی ملا قات کی اس موقع پر سید قاسم حسین شاہ ،علامہ محمد طیب ہزاروی ، مخدوم احمد چشتی ، راجہ محمد اشتیاق ، راجہ جاوید اقبال ، چوہدری عارف اقبال ، صاحبزادہ محمد فاروق القادری ، چو ہدری اظہر محمود ، حافظ سعید احمد مکی ، قاری محمد الطاف اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پیر سید صابر حسین شاہ نے قادریہ ٹرسٹ کی کمیونٹی کے لیے شب و روز پیش کردہ مذہبی و تعلیمی خدمات کو بے حد سراہتے ہو یے خراج تحسین پیش کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ مذہبی و سیاسی قایدین کو امت مسلمہ کا مثبت رخ دنیا کے سامنے لا نے کے لیے مویثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انتہا پسندی دہشتگردی اور بدامنی کے دلدادہ کبھی بھی مسلمانوں کے ساتھی نہیں ہوسکتے ہیں ۔ انہو ں نے نوجوان نسل کو راہ راست پر لا نے اور مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے قادریہ ٹرسٹ جیسے مذہبی و تعلیمی اداروں کی ذمہ داریاں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نبھا نے پر خصوصا زوردیا اس موقع پر چیرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کے زیر انتظام مستقبل قریب میں نیے منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور اسلام کی تبلیغ و ترویج کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے پختہ عزم کا اظہا ر کیا معزز مہمان گرامی نے قادریہ ٹرسٹ برطانیہ کے ہر مثبت اقدامات میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہو یے کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

qadria trust uk 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker