یو۔کے نیوز

ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چیرٹی ڈنر

reades foundation uk

مانچسٹر (نوید چوھان/ تنویر کھٹانہ سے) ریڈ فاؤنڈیشن کا چیریٹی ڈنرتفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے ایک مقامی ھال میں ریڈ فاؤنڈیشن نے چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا۔ یہ چیریٹی ڈنر مانچسٹر میں 27 اپریل کی شب ہلاک ہونے والے تین نوجوان ( حمزہ گجر، منیب افضل اور حمزہ اقبال) کی یاد میں رکھا گیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان کے پسماندہ علاقوں باالخصوص آزادکشمیر اور بالائی علاقوں کیلیے سکولز کی تعمیر تھا۔ اس تقریب میں آرگنائزر نے نوے ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم کا ٹاسک رکھا تھا جو کہ حاصل کر لیا گیا۔ ڈنر کے آرگنائزر عابد نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف تعلیم ہے اور ہم پروگرام سے حاصل ہونے والی رقوم سو فیصد تعلیم پر ہی خرچ کرتے ہیں۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض رحیم جنگ نے ادا کیے اور قاری نجم المصطفی نے خصوصی طور پر پاکستان سے شرکت کی۔ تقریب سے قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے بھی خطاب کیا اور ریڈ فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو بہت سراہا ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تقریبات آرگنائز کرنا صدقہ جاریہ ہے۔تقریب سے جہانگیر اختر سی ای او ریڈ فاؤنڈیشن نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں سماجی اور سیاسی حلقوں سے شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کچھ تصاویر کی نیلامی بھی کی گئ جس سے حاصل ہونے والی رقم بھی ریڈ فاؤنڈیشن کو دی گیی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker