یو۔کے نیوز

خون سفید درندہ صفت بھتیجے کا معذور حقیقی چچا پر وحشیانہ تشدد

news attacked in disable person

منصور حسین کا پا ؤ ں شدید زخمی خون سے لت پت معذور شخص مسلسل ایک گھنٹہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء تحفظ اور مدد کیلیے پکاراتا رہا

اہلخانہ نے قانونی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے معذور بھائی کو ازیت سے دوچار کرنے والے افراد کو نشان عبرت بنایا جا ئے

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے)خون سفید درندہ صفت بھتیجے کا حقیقی معذور چچا پر وحشیانہ تشدد ذرایع کے مطابق 37 سالہ

deacf8b6-4f1b-4f40-8d6d-81fe25868ba5

منصور حسین جو گذشتہ کئی سال سے پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ میں مبتلاء معذوری کی زندگی گزار رہا ہے کو گذشتہ روز

1a6fa2b2-b3e3-4566-b66c-7c91d2289668

بھا ئی کی فیملی نے بہانے کے ساتھ گھر بلا کر روزے کی حالت میں ڈیڑھ گھنٹہ رفائے حاجت کی خاطر باتھ روم جانے سے روک

کر شدید ازیت دی اور با لاآخر گھر میں داخل ہو نے پر بھابھی کے کہنے پر تقریبا 20 سالہ نوجوان بھتیجے زیب غنی نے مکوں ٹانگوں

ac73a434-335b-40d5-835d-7f3c5bba0ecd

سے زدو کوب کرنا شروع کردیا بے یا رو مدد گار معذور چچا منصور حسین اچانک شدید حملے سے بچاؤ کے لیے مسلسل چیخ پکا ر کرتا رہا لیکن گھر میں موجود تمام افراد بھا بھی پروین اختر اور سمیرا خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ زیب غنی نے جوانی کے نشے میں چور ہوکر معذور چچا پر پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا جب دل نہ بھر پایا تو چچا کی بے بسی کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے ویل چیئرسے گھسیٹ کر با ہر دے مارا اورخاصی وزنی ویل چیئر چچا منصور حسین کے دونوں پا ؤ ں پر پھینک کر مزید ٹانگیں مارنے لگا جس سے منصور حسین کا پا ؤ ں شدید زخمی ہو گیا خون سے لت پت چچا کو چھوڑ کر بھتیجا گھر میں موجود اپنی بھابھی سمیرا کے کہنے پر فرار ہو گیا معذور شخص مسلسل ایک گھنٹہ زندگی اور موت کی کشمکش میں اپنی مدد اور زندگی کے تحفظ کے لیے صدائین بلند کرتا رہا لیکن کسی نے داد رسی نہ کی گھر میں موجود چھوٹے بھتیجے 12سالہ مصطفی غنی نے چچا کی آہ و فریا د سنتے ہو ئے سنبھا لنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا فون کے زریعہ سے منصور حسین نے اپنے دوسرے بہن بھا ئیو ں اور والدہ کو اطلا ع پہنچائی جس سے ایمو لینس کے زریعہ سے منصور حسین کو قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا بتایا گیا ہے کہ منصور حسین نہ صرف معذوری کا شکا ر ہے بلکہ اس کے دل میں بھی سوراخ ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ حساس ترین طبیعت کا مالک ہے یہ جان لیوا حملہ اس کی موت کا باعث بن سکتا ہے اس کے بھائی کے اہل خانہ اسے مفلوج ہو نے کا طعنہ دیتے ہو ئے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے منصور حسین کے وارثوں کا کہنا ہے کہ وہ عدل و انصاف کے طلب گار ہیں اس مہذب معاشرے کے اندررہتے ہو ئے ایک معذور اور لا چار شخص کے ساتھ اس غیر انسانی اور غیر فطری سلوک کرنے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی ایسے واقعہ میں ملوث ہو نے کی جرات نہ کریں۔ انہو ں نے قانونی اداروں اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان کے معذور بھائی کو ازیت سے دوچار کرنے اور شدید نقصان پہنچا نے والے افراد کو نشان عبرت بنایا جا ئے جنہو ں نے ایک معذور شخص کو روزے کی حالت میں جان لیوا حملہ کرکے اس حالت تک پہنچایا ہے حالانکہ یہ تمام لوگ اس معذور شخص کی کیئر کی مد میں ملنے والی امداد سے بھی بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker