یو۔کے نیوز

جوا ں سال نسل کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچا نے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے روشناس کروانا ہو گا،صاحبزادہ فا روق القادری

جوا ں سال نسل کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچا نے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے روشناس کروانا ہو گا،صاحبزادہ فا روق القادری

Screen Shot 2016-06-03 at 02.40.36

بر منگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) جوا ں سال نسل کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے بچا نے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے روشناس کروانا ہو گا، مولانا محمد بوستان القادری ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام تھا انکی جلا ئی ہوئی شمع کبھی بھی بجھنے نہیں دیں گے، مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ فسادات کو شکست دینے کے لیے تمام مذاہب کے احترام اور اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہو گا۔ ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین سنی کنفیڈریشن آف مساجد عالمی مبلغ اسلام مجا ہد کشمیر مولانا محمد بوستان القادری کے جانشین صاحبزادہ محمد فاروق القادری نے یہا ں مقامی ہال میں مولانا محمد بوستان القادری کی یا دمیں منعقدہ تعزیتی نشست کے دوران کیا۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود، ممبر ہا ؤ س آف لارڈ ز قربان حسین، اظہر اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری جما عت اسلامی پاکستان،راجہ ایاز خان مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر، چو ہدری محمد عظیم چیئرمین کشمیر فورم برطانیہ، چو ہدری محمد اسلم وسن، محمد غالب چیئرمین تحریک کشمیر یورپ و برطانیہ، محمد شا ہنواز، کونسلر محمد ادریس، کونسلر عنصر علی خان، غضنفر محمود، محمد بشارت، مولانا ابراہیم میرپوری، محمد یونس، مولانا محمد سعید، فہیم کیانی، سرفراز موسیٰ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔صاحبزادہ محمد فا روق القا دری نے کہاکہ مولانا محمد بوستان القادری سے محبت و عقیدت کا اظہا ر عملی سطح پر اس وقت ہو سکتا ہے جب ان کی چلا ئی ہو ئی تحریک کو حقیقی معنو ں میں آگے بڑھا یا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہاکہ مولانا بین المذاہب ہم آہنگی کے داعی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو مٹا نے کے حامی تھے آج کے اس دور میں اسی سوچ اور فکر کو عملی زندگیوں میں اپنا نے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا بھر میں جو اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس منفی تاثر کو مٹا نے کے لیے دین سے وابستہ شخصیات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ برطانیہ میں مقیم جواں سال نسل کو انکی ذمہ داریوں کے احساس اور اسلام کی آفاقی تعلیما ت کی روشنی میں زندگی گزارنا ہو گی۔ تا کہ یہا ں بسنے والے دیگر مذاہب کے اندر مسلمانوں کا ایک سھترا اور صاف شفاف کردار ابھر کر سامنے آسکے۔ انہو ں نے کہاکہ امت مسلمہ کو فرقوں اور گروپوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہیے بلکہ دیار غیر میں ایک آکائی اور اسلام کی عمارت کے طور پر خود کو ظاہر کیا جا ئے۔ تقریب سے لارڈ قربان حسین، ایم پی خالد محمود، کونسلر محمد ادریس، کونسلر عنصر علی خان، محمد غالب، راجہ ایاز خان اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے اور مولانا محمد بوستان القادری کی سماجی سیاسی مذہبی علمی و ادبی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

13330349_10204701884466497_639060336_n

 

13341992_10204701884706503_41111638_n

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker