یو۔کے نیوز

جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے قیام سے آر پار تجارت کے مواقع حاصل ہو نگے، کشمیر ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن برطانیہ

Jammu Kashmir Diaspora Chamber of Commerce Group
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے قیام سے آر پار تجارت کے مواقع حاصل ہو نگے ، یورپ و برطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ آپس میں کا روبار زندگی بہتر بنا نے کے لیے بھرپور استفادہ کریں ، دستکا ریا ں سلائی کڑھائی سری نگر کا زعفران اخروٹ کی لکڑی پر کام کرکٹ بیٹ باسکٹ بال کپڑا اور کشمیری کہوہ دنیا میں نایاب ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر جمو ں و کشمیر تا رکین وطن چیمبر آف کا مرس کے حوالہ سے منعقدہ اہم با ت چیت کے دوران کیا گیا۔ میزبانی کے فرائض سردار آفتاب خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر حاجی محمد بشیر آرا ئیں ، سردار ضیاء محمود کو آرڈینیٹر کشمیر ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن ، کشمیری رہنما جا وید اقبال ، ساجد یوسف ،شاہد ہا شمی ، محمد ظفر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقرین کا کہنا تھا کہ کشمیرجنت نظیر کو اللہ رب العزت نے قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے یہا ں پر پیدا ہو نے والی بعض اشیاء ایسی بھی ہیں جن کی نا صرف دنیا میں ضرورت ہے بلکہ ایک نایاب حیثیت کی حامل ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جمو ں و کشمیر تارکین وطن چیمبر آف کامرس کا مقصد آراپا ر کشمیری کمیونٹیز کے چھوٹے بڑے کا روبا ر کو بھرپور تقویت پہنچانا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جمو ں و کشمیر میں پیدا ہو نے والی قدرتی اشیاء کے لیے ایک محدود منڈی ہے جسے وسعت دینے سے خاصا فا ئدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے نہ صرف وہاں بسنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ کا روبا ر چلا نے کے مواقع فراہم ہو نگے بلکہ معاشی تعمیر و ترقی کا بھی ماحول پیدا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ یورپ اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیری کمیونٹی کے کاروباری افراد کو چا ہیے کہ اس چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ حاصل کرنے میں جلدی کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کو ترقی کی منازل پہ گامزن کرنے کے لیے کشمیری اشیاء کی نما ئش بھی برطانیہ اور یورپ کے مختلف علا قوں میں انعقاد پذیر کی جائیں گی تاکہ خرید و فروخت کا سلسلہ چل نکلے اور کشمیری اشیاء کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہو سکے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker