یو۔کے نیوز

برطانیہ طرز پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں آن لائن ادویات کمپنی کا قیام

online medicene
لندن (سپیشل رپورٹ)برطانیہ میں قائم ایک بڑی کمپنی نے فارماسوٹیکل کے شعبہ میں کیمسٹ ڈائریکٹ پاکستان کے نام سے پاکستان میں پہلی مرتبہ آن لائن ادویات کی گھر پر فراہمی اور بذریعہ فون و انٹرنیٹ پر بکنگ کرانے والی سروس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر آپریشن صوبہ خیبر پختون خواہ سے شروع کیا جائے گا جبکہ سوات کے مقام منگورہ میں اس پراجیکٹ کا پہلا مرکز تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے۔ اس پراجیکٹ سے سوات بھر میں لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر نہ صرف معیاری ادویات کی فراہمی ممکن ہو جائےگی بلکہ جعلی ادویات سے بھی چھٹکارا ممکن ہوسکے گا ۔کمیسٹ ڈائریکٹ سوات کے بعد صوبہ کے دیگر اضلاع اور بعد ازاں پاکستان بھر میں یہ آپریشن لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔فارماسوٹیکل کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے تحت ڈاکٹر مریضوں کو ادویات کے لیے ای۔پرسکرپشن جاری کریںگے ۔جس کے بعد مریض کو گھر پر ہی معیاری ادویات ڈلیور کی جائیںگی۔اس بات کا فیصلہ کیمسٹ ڈائریکٹ کی انتظامیہ نے سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی اسد قیصر اور ان کے ہمراہ پارلیمانی وفدکے ساتھ دورہ برطانیہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا تھا اور کمپنی نے خیبر پختون خواہ کے لیے اپنی آن لائن خدمات فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ جس پر سپیکر خیبر پختون خواہ نے برطانیہ کے ان سرمایہ کاروں کو خیر پختون خواہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے کر اس پراجیکٹ کو کافی سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا تھا ۔اس پراجیکٹ کے حوالہ سے پاکستانی نژادبرطانوی سرمایہ کار بیرسٹر یاسر گلریز کی خواہش کے مطابق پاکستان میں مریضوں کو معیاری ادویات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سروس کے متعارف ہونے سے مستقبل میں مریضوں کو جعلی ادویات سے چھٹکارا مل جائے گا اور معیاری ادویات ان کے گھروں پر ہی فراہم کرکے ان کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کیمسٹ ڈائریکٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سروس نئی ضرور ہے۔مگر اس سے لوگ جلدی فائدہ اٹھانا شروع کر دنیگے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ادویات فراہم کرنےکے لیے اس قسم کی سروس دستیاب ہے اور اب خیر پختون خواہ سمیت جلد پاکستان میں بھی لوگ اس سروس سے مستفید ہونگے۔جبکہ ڈاکٹر حضرات ای پرسکرپشن کے ذریعے مریضوں کو معیاری ادویات تجویز کرنیگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker